Home » » سلمان خان کے والد سلیم خان نے پدم شری اعزاز لینے سے انکارکردیا

سلمان خان کے والد سلیم خان نے پدم شری اعزاز لینے سے انکارکردیا

Written By Current Affairs Insights on Tuesday, January 27, 2015 | 4:57 AM




ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار سلمان خان کے والد اور بالی ووڈ کے مشہور سکرپٹ رائٹر سلیم خان نے مرکزی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا پدم شری اعزاز لینے سے انکار کر دیا ہے۔ایک انٹرو یو میں سلیم خان کا کہنا تھا کہ وہ پدم شری کے خلاف نہیں لیکن یہ اعزازدینے میں اتنی تاخیر ہوگئی کہ اب میرے درجے کا نہیں ، سینکڑوں جونیئرز کو بھی مل چکاہے ۔ سلیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی کچھ تو غلط ہے لیکن وہ کوئی جھگڑا کھڑا نہیں کرنا چاہتا ۔
یادرہے کہ سلیم خان نے جاوید اختر کے ساتھ مل کر دیوار، شعلے ، زنجیر اور ترشول جیسی کامیاب فلموں کی کہانیاں لکھی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

blog counter


Category

News (38) Hindi Movies (35) Moives (28) Free TV (11) Urdu News (1)