Home » » اپنی شکایت کیلئے بس ایک ایس ایم ایس کریں

اپنی شکایت کیلئے بس ایک ایس ایم ایس کریں

Written By Current Affairs Insights on Sunday, January 25, 2015 | 5:31 AM


کراچی ( قدرت نیوز) پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے شہریوں کی شکایات کا فوری اور موثر جواب دینے کیلئے موبائل ٹیکسٹ سروس متعارف کروائی ہے شہری موبائل پر ایف آئی اے لکھ کر اپنی شکایات کے ساتھ 8398پر ارسال کرسکتے ہیں جس کا جواب انہیں فوری موصول ہوگا ایک روز قبل ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیکسٹ سروس ایک ایسی شروعات ہے جس سے پاکستان کے شہریوں اور ایف آئی اے افسران کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی جس سے وہ کسی بھی وقت براہ راست ایف آئی اے کیساتھ بات کرسکیں گے اور فوری طور پر انہیں رسپانڈ بھی کیا جائے گا پاکستان کے شہری اب موبائل فون کے ذریعے اپنے سوالات مسائل تجاویز اور رائے دینے کیلئے براہ راست ایف آئی اے کے ساتھ بات کرسکیں گے انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں ساڑھے تین کروڑ لوگ موبائل فون استعمال کررہے ہیں اس لئے شہریوں کیلئے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ اب ایف آئی اے آپ سے ایک ایس ایم ایس کے فاصلے پر ہے ایف آئی اے اب شہریوں اور ایف آئی اے افسران کے سوالات کے جوابات بہت ہی تیزی اور موثر انداز میں دے گا اور ان ساری باتوں کو راز داری میں رکھا جائے گا شاہد حیات کے مطابق یہ سروس پاکستان کے ہر موبائل فون پر دستیاب ہے خصوصاً ائیرپورٹ پر مسافروں کو ہونیوالی پریشانی کا اس سے ازالہ ہوسکے گا اور ہم بھی اپنے برتاو میں بہتری لاسکیں گے ۔انہوں نے خبر دار کیا کہ جن شہریوں کی شکایت غلط ہوگی اور وہ بار بار غلط شکایت کروائیں گے تو ان کا نمبر بلاک کردیا جائے گا ۔

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

blog counter


Category

News (38) Hindi Movies (35) Moives (28) Free TV (11) Urdu News (1)