![]() |
| Daily Pakistan |
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے ایک مرتبہ پھر پیاز کی قلت کے باعث 10 ہزار ٹن پیاز کی درآمد کے لئے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔ستمبر میں ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں 100 روپے فی کلو سے بھی اوپر جانے کا اندیشہ ہے جس سے پیاز کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے نیشنل ہارٹی کلچر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن (این ایچ آر ڈی ایف) نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ماہ ملک بھر میں پیا ز کی قلت کا خدشہ ہے جس سے اسکی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر جائے گی۔ ملک میں پیاز کا ذخیرہ 40 لاکھ ٹن میں سے 15 لاکھ ٹن رہ گیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارت میںپیاز کی سالانہ کھپت194 لاکھ ٹن ہے جو کہ رواں برس ناموافق موسم کے باعث کم ہو کر 189 لاکھ ٹن پر آ گئی ہے۔


0 comments:
Post a Comment