Home » , , » شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈز سے پیسے چوری ہونے کا انکشاف، بیرون ملک شاپنگ کی گئی

شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈز سے پیسے چوری ہونے کا انکشاف، بیرون ملک شاپنگ کی گئی

Written By Current Affairs Insights on Tuesday, September 15, 2015 | 9:48 PM



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے سینکڑوں شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے پیسوں کی چوری کے انکشاف پر کئی اے ٹی ایم کارڈز بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ ہیکرز سینکڑوں شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈز ہیک کر کے روزانہ کی بنیاد پر مختص رقم نکلوا کر بیرون ملک شاپنگ کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے اسلام آباد کے سینکڑوں شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈز ہیک کر کے بیرون ملک شاپنگ کر ڈالی۔ مذکورہ شہریوں کو جب ایس ایم ایس الرٹ کے ذریعے رقم نکلوانے سے متعلق علم ہوا تو ان کی ہوائیاں اڑ گئیں اور بھاگم بھاگ بینک پہنچے جس پر بینک حکام نے ہیک ہونے والے سینکڑوں اے ٹی ایم کارڈز تو بلا ک کر دئیے تاہم بدنامی سے بچنے کیلئے کسی قسم کی کارروائی کی درخواست نہ دی۔
بینک حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ  کارڈ زاے ٹی ایم سے ایک چپ کے ذریعے ہیک کئے جا رہے ہیں۔ اب جن شہریوں کو اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے رقم نکلوانے سے متعلق پتہ چل چکا ہے وہ تو سراپا احتجاج ہیؒں لیکن جو لوگ ایس ایم ایس الرٹ کی سہولت نہیں رکھتے وہ بھی احتیاطاٍ اپنے اکائونٹ ضرور چیک کر لیں۔

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

blog counter


Category

News (38) Hindi Movies (35) Moives (28) Free TV (11) Urdu News (1)